اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق گورنر جنرل نے ارنا کو بتایا کہ دہشت گرد ریگی کی گرفتاری کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی امور کے ادارے سے بات چیت ہوئی تاکہ میرجاوہ کی سرحد سرحدی عوام کو معاشی اور تجارتی سہولت فراہم کرنے کے لئے کھول دی جائے اور علاقے کے عوام آسانی سے تجارت اور کاروبار کرسکیں۔انھوں نے کہا: ریگی دہشت گرد کی گرفتاری سیستان و بلوچستان کے عوام کے لئے اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے اور اس کے نتیجے میں علاقے کی معاشی ترقی میں حائل رکاوٹیں ہٹ گئی ہیں۔............/110
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 180046
سیستان و بلوچستان کے گورنر جنرل "علی محمد آزاد" نے کہا کہ ریگی دہشت گرد ٹولے کے سرغنے عبدالمالک ریگی کی گرفتاری کے ساتھ ہی امن بحال ہوگیا ہے اور ایران ـ پاکستان سرحد، سرحدی عوام کے کاروبار اور تجارت کے لئے کھول دی گئی ہے۔